آئی سی سی پر حکمرانی، بھارت نے چال چل دی، سارو گنگولی بنے مہرہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:آئی سی سی کا ٹیموں میں اضافے پر غور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دبئی(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد میں

اضافے پر غور شروع کردیا ہے اور رپورٹس کے مطابق گورننگ باڈی حکام پلان

کر رہے ہیں کہ 2023ء سے 2031ء کے سائیکل میں 16 کے بجائے 20 ٹیموں

کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ 20 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے فارمیٹ کیلئے متعدد

آپشنز بھی زیر غور لائے جائیں گے جس میں سے ایک بیس ٹیموں کی ایونٹ میں

براہ راست شرکت یقینی بنائی جائے گی اور سادہ فارمیٹ کے تحت چار گروپس

میں پانچ،پانچ ٹیموں کو رکھا جائے گا جس میں سے بہتر کارکردگی کی مالک

ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔دوسرے طریقہ کار کے مطابق

دو درجوں پر مبنی موجودہ فارمیٹ اپنایا جائے گا جہاں اہم ممالک براہ راست

دوسرے مرحلے میں شریک ہوں گے جبکہ باقی ملکوں کو پہلے مرحلے سے

کوالیفائی کر کے انہیں جوائن کرنے کا موقع ملے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی

امریکی مارکیٹ کو ہدف بنا کر کرکٹ کو دیگر ملکوں میں مقبول بنانے کی کوشش

کرنا چاہتی ہے اور ٹیموں کی تعداد 20 کی گئی تو اس میں امریکی ٹیم بھی شامل

کی جائے گی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے سٹائل پر ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ایونٹس پر

بھی غور ہو رہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply