0

ٹی ٹونٹی سیریز، آصف علی، صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقہ روانہ

Spread the love

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز آصف علی اور صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔قومی ٹی 20اسکواڈ میں شامل آصف علی اورصاحبزادہ فرحان علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورسے جوہانسبرگ روانہ ہوئے جو جنوبی افریقہ پہنچ کرٹیم کوجوائن کرلیں گے۔اوپنرز امام الحق اور شان مسعود آخری ایک روزہ میچ میں شرکت کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔معطلی کے باعث پا کستا نی کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان جنوبی افریقہ میں ہی قیام کریں گے ۔سرفراز کی غیر موجودگی میں آخری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی گئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کےخلاف 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان شعیب ملک، فخر زمان، محمد حفیظ، آصف علی، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، حسین طلعت،حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔

Leave a Reply