oh my God jtn-online

کرونا وباء، منسوغ ہوا ٹی وی چینل کا لائسنس، بنے 2 امریکی دہشتگرد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لوساکا،واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ سیل) ٹی وی چینل لائسنس

زیمبیا میں کرونا وائرس سے متعلق پبلک سروس پیغامات نشر نہ کرنے کی پاداش میں حکومت نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا۔

……………………………………………………………………………………………
یہ بھی پڑھیئے: مریض پہنچا جیل، نرس کو ملا انعام
……………………………………………………………………………………………

بتایا جاتا ہے اس ٹی وی چینل نے یہ کہہ کر کرونا وائرس سے متعلق پیغامات نشر کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ماضی میں بھی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ایسے پیغامات کی مالی ادائیگی نہیں کی گئی۔ پرائم ٹی وی زیمبیا میں اپوزیشن کی حمایت کے حوالے سے معروف ہے۔ اس ٹی وی چینل کی جانب سے گزشتہ ماہ کہا گیا تھا کہ جب تک حکومت 2015ء اور 2016ء میں انتخابات کے وقت چلائے جانے والے اشتیہارات کے پیسے ادا نہیں کرتی، کووِڈ انیس سے متعلق اشتہارات نہیں چلائے جائیں گے۔

مقدمات ٹیکساس اور فلوریڈا میں چلائے جائینگے،امریکی محکمہ انصاف

امریکہ میں دو افراد کو کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے پر دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انصاف نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان افراد پر مقدمات ٹیکساس اور فلوریڈا میں چلائے جائیں گے۔ دو ہفتے قبل امریکی نائب اٹارنی جنرل جیفری روزن نے وفاقی حکام کو کہا تھا کہ وہ ایسے افراد کیخلا ف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلائیں، جو کرونا وائرس کو پھیلانے کی دھمکی دیں۔

رہیں اپ ڈیٹ : جے ٹی این آن لائن کے ساتھ فالو کریں سوشل میڈیا پر

ٹی وی چینل لائسنس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply