oh my God jtn-online

ٹیکنالوجی کا کمال، چین کا اہم دفاعی راز افشا، امریکی ماہرین عجب اتفاق پر حیران

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹیکنالوجی کا کمال چین

امریکا کے ایک مصنوعی سیارے نے چین کے ایک زیر آب فوجی اڈے کا پتا چلا

کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ سیٹلائٹ نے چین کے زیر

زمین فوجی اڈے کی تصاویر اس وقت لیں جب ایک جوہری آبدوز جنوبی بحیرہ

چین میں ایک جزیرے پر موجود اڈے کے اندر اتر رہی تھی۔ اس نایاب منظر میں

ایک چینی آبدوز کو بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے ہینان پر زیر زمین اڈے کا

استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ چین جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، سی آئی جی آئی آر
———————————————————————

میڈیا کے مطابق امریکی پلاٹ لیبزامیجنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے مصنوعی

سیارہ کے ذریعہ کھینچی گئی اس تصویر کو سب سے پہلے ریڈیو فری ایشیاء

کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شائع کیا گیا تھا اور اس پر ردعمل کی لہر دیکھنے

میں آئی۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے سابق ملازم

ڈریو تھامسن نے بتایا کہ اس طرح کی تصویر لینا واقعی اتفاقیہ ہے اور بہت کم

ایسا ہوتا ہے۔ اگرچہ چینی زیر زمین اڈے کی موجودگی سراسر غیر معمولی

ہے۔ تاہم سیٹلائٹ کا اس کی تصاویر لینا بھی غیر معمولی ہے۔ اس کے علاوہ

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اس طرح اپنی فوجی تنصیبات کو چھپا دیتا ہے۔

چینیوں کو زیر زمین تنصیبات کی تعمیر کا زبردست تجربہ، اسٹریٹجک کلچر کا حصہ

آبدوزوں سے لے کر دور دراز کے علاقوں میں واقع میزائل سسٹم تک کو چین زیر زمین رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینیوں کو زیر زمین تنصیبات کی تعمیر کا زبردست تجربہ ہے۔ یہ ان کے اسٹریٹجک کلچر کا حصہ ہے۔ جہاں تک آبدوز کی بات ہے تھامسن نے کہا کہ اڈے پر اس کی موجودگی چینی نیوی سے کوئی خاص اشارہ یا معلومات بھیجنا نہیں ہے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ان میں آبدوزوں کا ایک بڑا بیڑا ہے۔ ان کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ وہ زیر زمین تنصیبات کی مدد سے اس کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ٹیکنالوجی کا کمال چین

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply