حکومت کا اشیائے خورونوش پر ٹیکس کم کرنیکا فیصلہ

Spread the love

ٹیکس کم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی حکومت نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم

کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر

اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جب کہ پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اشیائے خورو نوش کی

قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو

متحرک کرکے پرائس لسٹوں پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں

مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے

جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔اجلاس

میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مصنوعی

مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں

کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے

اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ٹیکس کم کرنیکا فیصلہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply