تنخواہ دار طبقہ کیلئے نیا ٹیکس ریٹ متعین، سالانہ 6 لاکھ سیلری والے مستثنیٰ

بڑے ٹیکس چور ریٹیل سیکٹر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

ٹیکس چور ریٹیل سیکٹر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بڑے ٹیکس چور ریٹیل سیکٹر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا

فیصلہ کرلیاگیا اس حوالے سے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر

دیا گیا ،پوئنٹ آف سیل نصب نہ کرنے والوں کی دکانیں، چین سٹورز سیل ہوں گے،آئندہ مالی سال کے

دوران ریٹیلرز سے 100 ارب ٹیکس کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بڑے

ریٹیلرز کی سالانہ سیل 10 ہزار ارب روپے تک ہے، ریٹیلرز کی سالانہ آمدن جی ڈی پی کا 20 فیصد

تک ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے سٹورز نے صرف 7 سو ارب روپے کی سیلز ڈیکلیئر کی ہے،ریٹیلرز

سے تقریبا 15 ارب روپے تک ٹیکس وصول ہوا۔ ذرائع کے مطابق ریٹیلرز آمدن کا صرف 2 فیصد

تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پوائنٹ آف سیل نصب ریٹیلرز کی سیلز کا تخمینہ لگایا جائے گا،ریٹیلرز

کی سیلز کا تخمینہ لگا کر ٹیکس سلیب بڑھائی جائیں گی،ریٹیلرز سے سیلز ٹیکس کی مد میں50 ارب

ٹیکس جمع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سٹورز پر ایف بی آر انفورسمنٹ ٹیم کو چھاپہ مارنے کا

اختیار ہو گا، تاجروں سے انکم ٹیکس کی مد میں 50 ارب اکٹھے کرنے کا ہدف ہے،۔ ایف بی آر کی

مطابق تمام بڑے سٹورز پر پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کا ہدف ہے، بڑے سٹورز اور دکانوں پر 5

لاکھ پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کا ہدف مقر کر دیا گیا ،پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کیلئے بنکوں

سے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، اس وقت 11 ہزار بڑے سٹور پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ہیں، شاپنگ

کرنے والوں کو ریٹیلرز پوائنٹ آف سیلز کی جنریٹڈ پرچی دیں گے،پرچی کے ذریعے ماہانہ کی بنیاد

پر انعامات مل سکیں گے،

ٹیکس چور ریٹیل سیکٹر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply