ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

Spread the love

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا، سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنےوالے کنٹینر ٹرمینلز میں ڈرون کیمر وں کا استعمال کرکے ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد 30ٹرمینلز کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ اتھارٹی نے چیئرمین پی آر اے جاوید احمد کی ہدایت پر جہاں مختلف شعبوں میں قابل ٹیکس سروسز فراہم کرنےوالے کاروباری طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز، وہیں ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کنٹینر ٹرمینلز کا ڈرون سروے شروع کردیا ہے ،پی آر اے نے ٹرمینل سروسز پر 16فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر انٹرنیشنل کنٹینر ڈپو، میگا کنٹینرز ٹرمینل، پاکستان کنٹینر ٹرمینل میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹرمینلز میں موجود کنٹینرز کا ریکارڈ مرتب کرکے نوٹس جاری کئے ہیں۔

Leave a Reply