khabar aai Hy jtnonline

ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد کے خوش نصیب اور بدقسمت آئمہ مساجد

Spread the love

فیصل آباد (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد

صوبہ پنجاب کے ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں واقع دو مختلف مساجد کے آئمہ کو

بیک وقت مسرت اور صدمے کا سامنا، ایک ایک امام مسجد کی بیٹی اسراء پاکستان

کی تیز ترین اتھلیٹ بن گئی، جبکہ دوسرے کا جوانسال فرزند معمولی تلخ کلامی پر

قتل کر دیا گیا-

=-= خبر آئی ہے کے عنوان سے مزید پڑھیں ( =-= سٹوریز =-= )

تفصیلات کے مطابق 100 اور 200 میٹرز کی دوڑ میں متعدد میڈل جیتنے والی

فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انہوں نے

یہ مقام اپنے والدین کی دعاﺅں اور مکمل سپورٹ سے حا صل کیا، ارض پاک کی

تیز ترین اتھلیٹ اور فیصل آباد امام مسجد کی بیٹی اسراء نے اس موقع پر خواہش کا

اظہار کرتے ہوئے کہا وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں اور

اس ضمن میں انہوں نے تیاریاں بھی شروع کر رکھی ہیں، اگر وفاقی اور صوبائی

حکومتوں نے سرپرستی کی تو انہیں اپنا ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہو گی-

=-.-= معمولی تلخ کلامی پر امام مسجد کا بیٹا قتل، لواحقین کا احتجاج

ادھر گزشتہ روز تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ ( 258 ر، ب) کے رہائشی امام مسجد کا

16 سالہ بیٹا عبید عزیزوں کے گھر سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں چھپے

ملزموں عثمان اور خلیل نے فائرنگ کر دی، جس سے عبید موقعہ پر ہی دم توڑ

گیا، مقتول عبید کے والد و امام مسجد نے بتایا انہوں نے 5 دن قبل تھانہ ڈجکوٹ

میں درواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو نامزد دملزمان جان سے مار دینے کی

دھمکیاں دے رہے ہیں مگر پو لیس نے کسی قسم کا کو ئی نوٹس لیا، مقتول کے

لواحقین اور اہل علاقہ نے مین سمندری روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا تاہم

پولیس کی طرف سے ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر

دیا، پولیس نے قتل ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

کرکے قانونی کاروا ئی کا آغاز کر دیا۔

ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply