ٹیکسزمیں ہولناک اضافہ

درآمدی استعمال شدہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر ٹیکسز کی شرح میں ہولناک اضافہ

Spread the love

ٹیکسزمیں ہولناک اضافہ

مکوآنہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) درآمدی استعمال شدہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر ٹیکسز کی شرح

میں ہولناکاضافہ ہوگیا،سکینڈہینڈ لیپ ٹاپ، ڈیسک پر ڈیوٹیز 70 سے700 فیصدتک بڑھا دیں گئیں۔

درآمدی استعمال شدہ لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے تاجران لاہور چیمبر پہنچ گے۔صدر میاں

طارق مصباح سے ملاقات کاروبار بچانے کی دہائی دی۔ہیکس حکام نے لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ

کمپیوٹرز کے تاجروں پر ٹیکسز میں بے تحاشا اضافے کا بم گرادیا۔درآمدی استعمال شدہ لیپ ٹاپ،

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر عائد ٹیکسز کی شرح میں 70سے 700%تک کا اضافہ کردیا۔سکینڈ ہیڈ لیپ

ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز بیچنے والے تاجر دہائی دیتے ہوئے لاہور چیمبر پہنچ گئے اور صدر

میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سے ملاقات کی صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم

نے کہا کہ ہمارے بزنس کو بچایا جائے، اتنے ٹیکس کے ساتھ بزنس تباہ ہوجایئں گے۔اس قدر بلند ترین

ڈیوٹیز کے ساتھ گاہک بھی شدید متاثر ہوں گے ملک کلیم نے کہا کہ انڈسٹری، ایجوکیشن سیکٹر،

سروسز سیکٹر میں سکینڈ ہیڈ لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز استعمال ہوتے ہیں اتنی بھاری بھرکم ڈیوٹیز تمام

شعبوں کو متاثر کریں گے۔

ٹیکسزمیں ہولناک اضافہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply