ٹیکساس میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو نعرے لگا لگا کر بھگا دیا

Spread the love

ہیوسٹن(جے ٹی این آن لائن)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں نے فلگ شگاف نعرے لگا کر بھارتی مظاہرین کو پسپا ئی پر مجبور کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستانی قونصیلٹ کے باہر امریکن انڈین کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ تاہم اس کے جواب میں پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر متحدہ کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابرخان غوری بھی پاکستانیوں کے ہمراہ بھارت کے خلاف جوابی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔ مظاہرہ امریکی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوا اورکافی دیر جاری رہا۔

Leave a Reply