0

ٹیلی گراف کی میلانیا ٹرمپ سے معافی، ہرجانہ ادا

Spread the love

برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف نے اپنے آرٹیکل میں امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سے متعلق غلط معلومات شائع کرنے پر نہ صرف معذرت کرلی بلکہ حرجانہ بھی ادا کردیا۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی روزنامہ نے غیر مشروط معذرت شائع کرتے ہوئے کہا 19 جنوری کے ہفتہ وار میگزین میں شائع رپورٹ پر میلانیا ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کو جو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس پر معذرت خواہ اور غلطی پر حرجانے کی رقم کےساتھ ساتھ ان کے قانونی کارروائی پر آنےوالے اخراجات ادا کرنے کےلئے راضی ہیں۔ میلانیا کے والد پر تنقید ، ان کے فن تعمیر سے متعلق پروگرام سے انکی واپسی سے متعلق غلط رپورٹ شائع کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ان کے ماڈ ل کے طور پر ناکام کیرئیر سے متعلق رپورٹ بھی غلط تھی،ہم یہ تسلیم کرتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل میلانیا ٹرمپ ایک کامیاب ماڈل تھیں اور انہوں نے اپنا کام اپنے خاوند کی مدد کے بغیر آگے بڑھایا، دونوں کی پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی رپورٹ غلط شائع کی۔یہ دعویٰ کہ میلانیا ٹرمپ الیکشن کی رات رو رہی تھیں، بھی غلط ہے۔برطانوی ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے والد، والدہ اور ہمشیرہ کے 2005 میں نیویارک میں ان کی اپنی عمارت میں منتقلی کی خبر کو بھی واپس لے لیا۔

Leave a Reply