tiktok social media aap

خبردار! جنگلی جانوروں، پرندوں کیساتھ ٹک ٹاک بنانے پر اب ملے گی سزاء

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ٹک ٹاک پر سزا

خطرناک جنگلی جانوروں اور پرندوں کیساتھ بریڈنگ فارم کی حدود اور پنجرے

سے باہر تصویر اور ویڈیو بنانے والوں کو اب ہوگا تین لاکھ روپے تک جرمانہ

اور 6 ماہ قید کی سزاء، پنجاب وائلڈ لائف نے کراچی میں 10 سالہ بچے پرپالتوشیر

کے حملے، سوشل میڈیا پر جنگلی جانوروں اور پرندوں خاص طور شیروں کیساتھ

شہرت اور خودنمائی کے لیے ٹک ٹاک بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا

فیصلہ کر لیا جبکہ بریڈنگ فارم سے باہر گھروں میں خطرناک جنگلی جانور اور

پرندے رکھنے والوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔

=-.-= ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلاہور تنویر جنجوعہ کے مطابق ڈی جی وائلڈلائف کی

ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز نے لاہور سمیت پنجاب میں موجود تمام

بریڈنگ فارمز کے مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ بریڈنگ فارم سے باہر

کسی کو جنگلی جانوراور پرندے تشہیر، خودنمائی، سیلفی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے

کے لیے لے جانے کی ہرگز اجازت نہ دیں، ایسے عناصر پر اب سختی سے نظر

رکھی جائیگی جو اپنے گھروں، رہائشی ایریا، بازار، مارکیٹ یا کسی تقریب میں

خطرناک جنگلی جانوروں کو نمائش کے لیے لیکر آتے ہیں۔ بریڈنگ فارمز کی

رجسٹریشن کا مقصد نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کی افزائش بڑھانا ہے لیکن

گزشتہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر ان خطرناک جانوروں پر پرندوں کو نمود و

نمائش، خودنمائی اور ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ عمل جہاں

ان جنگلی جانوروں اور پرندوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے وہیں انتہائی

خطرناک بھی یے جس کی تازہ مثال کراچی میں سامنے آئی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

تنویر جنجوعہ نے بتایا پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت ایس اوپیز کے مطابق

جنگلی جانور اور پرندے مخصوص پنجروں اور ایریا میں نہ رکھنے والوں

کیخلاف ناصرف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی بلکہ خطرناک

جنگلی جانوروں کیساتھ پنجرے سے باہر ٹک ٹاک اور نمود و نماش کرنے والوں

کیخلاف کریمنل ایکٹ کے تحت پولیس کو کارروائی کی درخواست دی جائیگی۔

پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 289 اور 337 شق 4 کے تحت کارروائی ہو گی جس

میں تین لاکھ روپے جرمانہ، 6 ماہ تک قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ واضح

رہے کہ جنگلی حیات کیساتھ ٹک ٹاک، ان کی نمود و نمائش کی ویڈیوزسوشل میڈیا

پر شیئر ہونے کے بعد جنگی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ملکی اور

غیر ملکی این جی اوز کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاک پر سزا

Leave a Reply