tiktok social media aap

کورونا سے جھوٹی خبریں پھیلانے والے ہوشیار ہو جائیں، ٹک ٹاک میدان میں آگیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز ) ٹک ٹاک میدان میں

کوورونا وائرس سے متعلق متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کا انبار ہے جس کی روک تھام کیلئے ان پلیٹ فارمز کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عالمگیرکرونا وائرس وباء کے خلاف جنگ میں فیس بک پیش پیش

جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کیساتھ ساتھ فیس ، ٹوئٹر، ا نسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی جانب سے صارفین کو عالمی ادارہ صحت کی تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔اب کو رونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی معلومات کے خاتمے کی اس جنگ میں مقبول ترین لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک بھی میدان میں آگئی ہے۔

ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک پر موجود کووڈ-19 سے متعلق جعلی ویڈیوز کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔اگر صارفین ٹک ٹاک پر کورونا وائرس سے متعلق کسی جھوٹی ویڈیو کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے سب سے پہلے اس ویڈیو کو کھولیں،

جسے آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ویڈیو کھولنے کے بعد آپ کو شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں آپ کو ‘رپورٹ’کا آپشن نظر آئیگا، رپورٹ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو’کووڈ-19 مِس انفارمیشن’ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

‘کووڈ-19 مِس انفارمیشن’ پر کلک کرتے ہی آپ کو اس پیج سے متعلق کچھ تفصیلات درج کرنی ہوں گی جس کے بعد ویڈیو رپورٹ کر دی جائے گی۔

ٹک ٹاک میدان میں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply