tiktok social media aap

ٹک ٹاک صحت، تعلیم اورشوبز دنیا کیلئے میدان عمل میں آگئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سان فرانسسکو(جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا سیل) ٹک ٹاک میدان عمل

معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نوول کرونا وائرس سے متاثرہ فرنٹ لائن میڈیکل کارکنوں، اساتذہ اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کیلئے، 25 کروڑ امریکی ڈالرز سے زیادہ امداد کا اعلان کر دیا۔

…………………………………………………………………………………………..
یہ بھی پڑھیئے : امریکی فوجیوں کیلئے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی
……………………………………………………………………………………………
شعبہ صحت و آن لائن تعلیم کیلئے 20 کروڑ ڈالر امداد مختص

ٹک ٹاک کے صدر الیکس ژو نے کہا ہے، کہ ہیلتھ ہیروز ریلیف فنڈ کے نام سے ٹک ٹاک 15 کروڑ ڈالرز کی فراہمی سے میڈیکل سٹافنگ، سازوسامان اورصحت کی دیکھ بھال کرنیوالے کارکنوں کیلئے انتہائی ضرورت سے متعلق امداد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ درس وتدریس کیلئے اساتذہ کو 5 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ فراہم کریں گے۔

سی ڈی سی فاؤنڈیشن کیساتھ کرونا وباء کیخلاف ملکر کام کرنے کا اعلان

بیان کے مطابق چینی انٹرنیٹ کی بڑی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک عالمی اور مقامی شراکت داروں کیساتھ ملکر بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جمہوریہ کوریا اور امریکہ جیسے وباء سے شدید متاثرہ ممالک کے ہسپتالوں میں ماسکز اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ ژو نے کہا کہ ہم سی ڈی سی فاؤنڈیشن کیساتھ وباء کیخلاف مقامی کوششوں کیلئے عملے میں اضافے کی خاطر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز دینے کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

اپ ڈیٹ رہیں: جے ٹی این آن لائن کیساتھ دنیا بھر کی خبروں سے

ژو کا یہ بھی کہنا تھا ڈبلیو ایچ او کوویڈ-19 ریسپانس فنڈ کیلئے 1 کروڑ کی مدد سمیت صحت کے عالمی کارکنوں کی مدد بھی کررہے ہیں۔ ٹک ٹاک لاکھوں ڈالرز مالیت کا کمیونٹی ریلیف فنڈ بھی فراہم کررہا ہے، تاکہ امریکہ میں سکول لانچ پروگرامز کی مدد کی جا سکے۔ اس کیساتھ ان فنکاروں کی مدد کی جائیگی جن کی معاشیات اس وباء سے شدید متاثر ہورہی ہے۔

ٹک ٹاک میدان عمل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply