ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی سٹوری فیچر متعارف کروا دیا

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی سٹوری فیچر متعارف کروا دیا

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن ملٹی میڈیا نیوز) ٹک ٹاک سٹوری فیچر

دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی دیگر سوشل میڈیا

پلیٹ فارمز کی طرح فی الحال محدود پیمانے پر سٹوری کا فیچر متعارف کروا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹوری کا فیچر پہلے انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ

اور واٹس ایپ پر بھی میسر ہے، کچھ عرصہ ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف

کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

=–= سوشل اور ملٹی میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے حوالے سے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے

سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا اور بتایا کہ یہ ابھی محدود

پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک سٹوری پر شیئر کیا جانے والا مواد 24

گھنٹے میں خود ہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس سے قبل چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ

ایپ ٹک ٹاک کے خالقین نے ویڈیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ کردیا

تھا۔ دورانیہ بڑھانے سے قبل ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ سے زائد کی

ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جا سکتی تھی۔ ویڈیو کا دورانیہ بڑھانا ویڈیو سے رقم کمانے

یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم تھا۔ یاد رہے عہد حاظر میں پڑھنے لکھنے

سے زیادہ انفارمیشن کا فلو ویڈیو بنانے اور دیکھنے میں ہے اور اس ضمن میں یو

ٹیوب کے بعد کئی ایک عالمی کمپنیوں نے آئی ٹی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے

ہوئے ایسی کئی ایک اپیس مارکیٹ میں لانچ کی ہیں، جہاں ایک ماہر سے لیکر عام

عوام تک اپنی بات دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے ان اپیس کا سہارا لے کر پہنچانے

میں مصروف ہے-

ٹک ٹاک سٹوری فیچر ، ٹک ٹاک سٹوری فیچر ، ٹک ٹاک سٹوری فیچر

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply