97

ویڈیو وزارت خارجہ حکام کی اجازت سے بنائی، ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر)

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے وزارت خارجہ کمیٹی روم میں مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ویڈیو بنائی۔ ٹک ٹاک سٹار نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ مجاز شخص کی اجازت سے ویڈیو بنائی تھی لیکن اس کا نام نہیں لے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : چوہے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم ساؤنڈ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں کھا گئے

حریم شاہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں سرکاری افسر سے ملاقات کرنے گئی تھی، مجازافسر کی اجازت سے ویڈیو بنائی لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتی- حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا معلوم نہیں تھا میری ویڈیو وائرل ہو جائے گی اور اس پر اتنی تنقید ہوگی۔

دیکھیئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ویڈیو

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ وزارت خارجہ آفس میں ہیں- ویڈیو میں انہیں وزارت خارجہ کے انتہائی حساس کمیٹی روم میں بھی دیکھا جا سکتا ہے- حریم شاہ کمیٹی روم میں صدر اجلاس کی کرسی پر بھی براجماں دکھائی دیتی ہیں- ٹک ٹاک سٹار کمیٹی روم کا چکر بھی لگاتی ہیں، کمیٹی روم میں مختلف ممالک کے جھنڈوں کیساتھ سیلفی بنواتی بھی دِکھتی ہیں- حریم شاہ کی یہ ویڈیو منظرعام پرآئی تو انہیں ہی نہیں وزارت خارجہ کے حکام کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

متنازعہ ویڈیو کا بادشاہ ٹک ٹاک اور سکیورٹی ادارے

یاد رہے ٹک ٹاک ایک عرصہ سے ایسی متنازع ویڈیو بناتا چلا آرہا ہے لیکن وہ بپلک مقامات کی ہوتی ہیں- اس مرتبہ جاری کردہ ویڈیو ایک حساس مقام کی تھی جو ہمارے سکیورٹی اداروں کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے-

Leave a Reply