ٹک ٹاکر لائبہ خان جابر کویتی میں صُلح، ناچاکی غلط فہمی قرار
Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ٹک ٹاکر لائبہ خان

معروف ٹک ٹاکر اوراداکارہ لائبہ خان اور ان کے شوہر جابر کویتی کے درمیان

سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبریں زبان ذد عام ہونے کے بعد ڈراپ سین ہو گیا

ہے، اور دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کرایک دوسرے سے

صلح کر لی ہے، دونوں نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

کچھ غلط دوستوں کی وجہ سے ہم دونوں کے درمیان ناچاکی پھیلی، ہم دونوں ہی

غلط فہمیوں کا شکارہو گئے تھے، لائبہ خان نے کہا کہ مجھے جابرکویتی نے کال

کر کے کہا آج اگرآپ میرے پاس آ سکتی ہو تو آ جاﺅ، تمہیں جابر کویتی مل جائیگا-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

لائبہ خان نے بتایا میں ان کو لینے خود جڑانوالہ گئی، دیکھا تو جابر کویتی کی

حالت بہت خراب تھی، انہوں نے خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اللہ

کا شکرہے کہ میں بروقت پہنچی اور جابر کویتی کو واپس لے آئی۔ لائبہ خان نے

کہا کہ اب ہم نے سبھی گلے شکوے دورکر لئے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے

ساتھ رہیں گے، زندگی کو انجوائے کریں گے۔

=-،-= پاکستانی فلموں کا کوریو گرافر و ڈانسر جلوہ بنا ولن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر و ڈانسر جلوہ نے کہا کہ میں آج

کل بہت سی فلموں کے لئے کوریوگرافی اورولن کا کردارادا کر رہا ہوں، جن میں

فلم ” چن تے چراغ، زرا ہٹ کے، کھلاڑی منڈے، منت، اتھرا شیر، ببرا گجر،

لاہوری گجر اور دیگرشامل ہیں، کوریو گرافر جلوہ نے کہا میں شوبز انڈسٹری کے

موجودہ حالات سے مایوس نہیں، انشاء اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر

کھڑی ہو گی۔ کہانی لکھنے والے نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ

کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں، فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت

ضروری ہے۔ آرٹ فلم بھی کمرشل ہوتی ہے۔

=-،-= فلمیں تو دھڑا دھڑ بن رہی ہیں کرونا رکاوٹ بنا، جلوہ

پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت

ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں تودھڑا دھڑبن رہی ہیں لیکن کرونا وائرس نے ساری

امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے

سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگز نہیں کرنا

چاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز نے

میری بڑی حوصلہ افزائی کی، آج جس مقام پر ہوں یہ سینئرز کا احسان ہے۔

ٹک ٹاکر لائبہ خان ، ٹک ٹاکر لائبہ خان ، ٹک ٹاکر لائبہ خان ، ٹک ٹاکر لائبہ خان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: