ٹک ٹاکرز ہوں ہوشیار، غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر اب ہو گی گرفتاری

ٹک ٹاکرز ہوں ہوشیار، غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر اب ہو گی گرفتاری

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این ملٹی میڈیا نیوز) ٹک ٹاکرز ہوں ہوشیار

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) عامر عظیم باجوہ نے کہا

ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا

جائے۔ سوشل میڈیا چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے- سوشل

میڈیا کو معاشرے کے مطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سمز

نکلنا بند نہیں ہوئیں لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے

کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ

ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہو چکا ہے، ٹک ٹاک

کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک

پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ عامر عظیم

باجوہ نے کہا کہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے،

ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پر پابندی لگائیں۔

=-،-= ملٹی میڈیا کی مزید خبریں (== پڑھیں ==)

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ادارے کو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول

ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو

بلاک کیا۔ پی ٹی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا

پلیٹ فارم پر ایسے مواد کے خلاف ایکشن لیا، ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی

ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے، جبکہ نئے موبائل تصدیقی سسٹم نے

آڑھائی کروڑ غیر قانونی موبائل ڈیواسز کو بلاک کیا اور پچاس لاکھ سے زائد

ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے موبائل بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔

ٹک ٹاکرز ہوں ہوشیار ، ٹک ٹاکرز ہوں ہوشیار ، ٹک ٹاکرز ہوں ہوشیار

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply