ٹوکیو پیرالمپکس، حیدرعلی نے اہل وطن کی خواہش پوری، تاریخ رقم کر دی

ٹوکیو پیرالمپکس، حیدرعلی نے اہل وطن کی خواہش پوری، تاریخ رقم کر دی

Spread the love

ٹوکیو،اسلام آباد (جے ٹی این سپورٹس نیوز) ٹوکیو پیرالمپکس حیدرعلی

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں صوبہ پنجاب کے ضلع

گوجرانوالہ کے ہونہار سپوت حیدر علی نے پاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت

کر تاریخ رقم کر دی۔ حیدر علی نے 6 میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر

کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ یہ

ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔ مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا

زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کیساتھ چاندی، برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا

ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کیساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گوجرانوالہ کے حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے

پاکستانی ہیں۔ حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے پتلی اور

چھوٹی ہے، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل

جیت رکھے ہیں۔ حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008ء میں چاندی اور

2016ء میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید

تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دیدی گئی تھیں۔

=-،-= حیدر علی کا گولڈ میڈل وطن عزیز کے نام کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ

حیدر علی نے اپنا گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر

پر جاری پیغام میں کہا ” الحمداللہ ” اللہ کے کرم و فضل اور آپ سب کی دعاؤں

سے میں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ جو اس پیرالمپکس میں

پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈل ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور

ساتھ ہی پاکستان، پنجاب اور واپڈا سپورٹس بورڈز کا شکریہ ادا کیا۔ حیدر علی نے

کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو شکرگزار ہوں جو قدم با قدم میرے رہے اور حوصلہ

بڑھایا۔ ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا یہ میڈل پاکستان کیلئے ہے، پاکستان

زندہ باد۔

=-،-= وزیراعظم آفس کی حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم آفس نے ٹوکیو پیرالمپکس کے مقابلے میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ

میڈل حاصل کرنے والے حیدر علی کو فخرِ پاکستان قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا

سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر حیدر علی کے

لیے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے

پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر آپ کو بہت مبارک ہو،

=-،-= شاہ محمود کا حیدر علی کو ٹیلیفون، میڈل جیتنے پر مبارکباد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کو ٹیلیفون کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام

روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

=-،-= حیدر علی نے پاکستان کا نام روشن کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹوکیو پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو

مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حیدر علی کو مبارکباد دی اور

کہا کہ حیدر علی نے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور

اپنی محنت و پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ حیدر علی نے قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے اور حیدرعلی کی اس کامیابی

پر قوم کو ناز ہے۔ حیدر علی نے ا پنی عمدہ کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ

پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حیدر علی کو آئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار

کرے۔

=-،-= چیئرمین واپڈا مزمل حسین کی محکمہ کے ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد

چیئرمین واپڈا و واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) مزمل

حسین نے پاکستان میں کھیل کے شعبہ میں کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے

واپڈا کے ایتھلیٹ حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور

کہا حیدر علی نے پاکستان اور پنجاب کا محنتی سپوت ہونے کا حق ادا کر دیا، دعا

ہے گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والا نوجوان مستقبل میں بھی وطن عزیز،

صوبہ پنجاب اور اپنے محکمے واپڈا کا اسی طرح نام روشن کرتا رہے، محکمہ

اپنے ایتھلیٹ کی ہر ممکن سپورٹ جاری رکھے گا-

ٹوکیو پیرالمپکس حیدرعلی ، ٹوکیو پیرالمپکس حیدرعلی ، ٹوکیو پیرالمپکس حیدرعلی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply