ٹوکیو اولمپکس، انگلینڈ کے 16 بہن بھائیوں، بیلجیئم سے 247 گھوڑوں کی شرکت

ٹوکیو اولمپکس، انگلینڈ کے 16 بہن بھائیوں، بیلجیئم سے 247 گھوڑوں کی شرکت

Spread the love

لندن، ٹوکیو، برسلز (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ٹوکیو اولمپکس انگلینڈ بیلجیئم

انگلش ایتھلیٹس کیلئے اولمپکس فیملی گیمز بن گئے، ریکارڈ 16 بہن بھائیوں کی

جوڑیاں ٹوکیو جائیں گی۔ برطانیہ کی جانب سے اس بار اولمپکس میں ریکارڈ تعداد

میں بہن اور بھائی شرکت کر رہے ہیں، 23 جولائی سے شروع ہونیوالے گیمز میں

جڑواں باکسر پیٹ اور لیوک میک کورمیک رنگ سنبھالیں گے، نوجوان جمناسٹ

جڑواں بہنیں جنیفر اور جیسیکا گیڈیرووا بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

=-،-= پڑھیں، اولمپکس گیمز کیلئے ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ، تماشائیوں پر پابندی

امریکا میں رہنے والی 33 سالہ ٹفینی پورٹر اور 26 سالہ بہن سنڈی سیمبر 2016ء

ریو اولمپکس کے بعد ایک بار پھر ہرڈلز میں ٹیم کو تمغہ دلانے کیلئے کوشاں ہوں

گی، اس بار ٹوکیو جانیوالوں میں خاتون ہاکی پلیئر ہانا مارٹن کے بھائی ہیری مارٹن

بھی موجود ہوں گے، انھیں مینز ٹیم میں بطور ریزرو پلیئر شامل کیا گیا ہے،تاہم وہ

بھی میدان میں اترسکتے ہیں۔ جمناسٹک فلور پر 16 سالہ جڑواں بہنیں جسیکا اور

جنیفر گاڈیرووا ٹیم برطانیہ کی بہت بڑی امید ہوں گی، جسیکا نے 2019ء میں

یورپیئن چیمپئن شپ میں برطانیہ کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا، دونوں بہنیں ڈبلن

میں پیدا ہوئیں مگر آبائی تعلق آذربائیجان سے ہے، دونوں چھوٹی بچیاں تھیں جب

والدہ انگلینڈ منتقل ہوئیں اور انھیں جمناسٹک کلاسز میں داخل کرایا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس وقت پوری دنیا میں کھیلوں کے شائقین کی نظریں ٹوکیو اولمپکس پر ہے، اس

موقع پر کچھ خاص مسافروں کو امارات ائیر لائن کی مدد سے بیلجیئم کے شہر

لییج سے ٹوکیو تک کا سفر کرنا ہے۔ وہ خاص مسافر ٹوکیو اولمپکس میں حصے

لینے والے گھوڑے ہیں جنہیں امارات ائیر لائن کی 8 چارٹرڈ فلائٹس کی مدد سے

بیلجیئم سے ٹوکیو پہنچایا جائیگا۔ 247 گھوڑوں کو 8 چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے

لییج سے ٹوکیو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ ان میں سے 36 تربیت

یافتہ گھوڑوں کو پہلے ہی کارگو فلائٹ کے ذریعے ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے۔ فلائٹس

کے دوران گھوڑے طیارے کے اندر بنائے گئے اصطبل میں آرام سے سفر کر

سکیں گے جبکہ ان گھوڑوں کی دیکھ بھال کے لئے 59 افراد بھی ان 8 فلائٹس میں

ساتھ سفر کریں گے۔ اس کے علاوہ 20 ٹن گھوڑوں کی خوراک بھی ساتھ جائیگی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ائیر لائن ان 247 گھوڑوں کی ٹوکیو سے لییج واپسی کے لیے مزید 8 پروازوں کا

انتظام بھی کرے گی۔ مذکورہ ائیر لائن کو دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ

لینے والے گھوڑوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں منتقل کرنے کا کافی تجربہ

ہے، اس کے علاوہ یہ ائیر لائن دنیا میں ہونے والے مختلف گھڑ دوڑ ٹورنامنٹس

کی اسپانسر بھی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس انگلینڈ بیلجیئم ، ٹوکیو اولمپکس انگلینڈ بیلجیئم ، ٹوکیو اولمپکس انگلینڈ بیلجیئم

Leave a Reply