0

”ٹوٹل دھمال“ کا نیا گانا پیسہ یہ پیسہ جاری

Spread the love

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم”دھمال“ کے تیسرے سیکوئل ”ٹوٹل دھمال“کے نئے گانے پیسہ یہ پیسہ کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ پیسہ یہ پیسہ کے بول پر مبنی یہ گانا ماضی کیک رشی کپور کی فلم قرض کے گانے کا ری میک ورژن ہے۔ فلم ٹوٹل دھمال میں انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ سترہ سال بعد ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، بومن ایرانی، سنجے مشرااور نیہاریکارائی زادہ شامل ہیں۔ فلم اگلے ماہ 22فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

Leave a Reply