ٹوئٹر پیغامات سے کمانا ہوا ممکن، واٹس ایپ نے کرائے نئے سٹیکرز متعارف

ٹوئٹر پیغامات سے کمانا ہوا ممکن، واٹس ایپ نے کرائے نئے سٹیکرز متعارف

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ٹوئٹر پیغامات سے کمانا

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی سب سے مقبول میسیجنگ ایپ واٹس

ایپ نے ماں سے محبت کا اظہار کرتے سٹیکرز متعارف کروا دئیے، دوسری

طرف سماجی رابطوں کی بڑی ویب سایٹ ٹوئٹر نے صارفین کو پلیٹ فام سے

کمانے کیلئے نیا فیچر ‘ ٹپ جار’ متعارف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ

کی جانب سے متعارف کروائے گئے سٹیکرز میں ماؤں کو مختلف کردار نبھاتے

دکھایا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا اس

ہفتے سمیت ہر ہفتے کے آخر کو ہم ماؤں کے طور پر مناتے ہیں، ہم ماؤں کیساتھ

گزرے ہر چھوٹے، بڑے لمحوں کو یاد کرتے ہیں جو ہمیں شکر گزار بناتے ہیں۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

واٹس ایپ نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے پر مبارکباد بھی

پیش کی۔ قبل ازیں واٹس نے ارتھ ڈے پر بھی مختلف سٹیکرز متعارف کروائے

تھے اور صارفین کو بتایا تھا وہ کس طرح زمین کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ادھر

ٹوئٹر انتظامیہ نے ایک نیا فیچر ” ٹپ جار“ متعارف کرایا ہے جو صارفین کو

اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کریگا

اس کی مدد سے ٹوئٹر صارفین چند ڈالر اس فرد کو دے سکیں گے جس کا ٹوئٹ ان

کے دل میں جگہ بنالے گا، ممکن ہے یہ وہ روزانہ کی خبروں کا تجزیہ ہو جو آپ

اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں یا ایسی میک اپ ٹپس جو دیگر کے لئے مددگار

ثابت ہوتی ہوں، یا کسی کو مشکل میں دیکھ کر آپ اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو

یہ فیچر مددگار ثابت ہوگا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے فیچر کا اعلان کیا گیا اور اس میں ایک

انیمیٹڈ تصویر کے ذریعے اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔ فی الحال یہ فیچر ہر

ایک کو دستیاب نہیں بلکہ کمپنی کا کہنا ہے اسے ابھی محدود تعداد میں صارفین

کے لئے پیش کیا گیاہے، تاہم انگلش میں ٹوئٹر استعمال کرنیوالا کوئی بھی صارف

منتخب اکاؤنٹس کو ٹپس یعنی کچھ رقم بھیج سکتا ہے۔ صارفین کو اس فیچر کی

دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔ جب کوئی صارف ٹپ جار کو

ایکٹیویٹ کردےگا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے کیش

ایپ، پے پال وینمو اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔ ٹوئٹرانتظامیہ کے مطابق وہ

لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرےگی۔ اس

وقت ٹوئٹر میں بڑے کمپنیوں کو ویڈیو مواد سے آمدنی کے حصول کی سہولت

دستیاب ہے مگر یہ پہلی بار ہے جب عام صارفین کو اپنے مواد پر آمدنی کمانے کا

موقع مل سکے گا۔یعنی وہ مقام جہاں آپ 280 حروف پر مشتمل جملوں کے ذریعے

لوگوں سے رابطے میں رہتے ہیں، وہاں اب آپ کے یہ پیغامات آمدنی کے حصول

میں بھی مددگار ثابت ہوسکیں گے۔

ٹوئٹر پیغامات سے کمانا

Leave a Reply