0

ٹوئٹر پر ’’پاک آرمی زندہ باد‘‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ’’پاکستان آرمی زندہ باد‘‘، ’’پاکستان اسٹرائیکس بیک‘‘ اور ’’پاکستان ایئرفورسز ہمارا فخر‘‘کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر پاکستان فورسز کے خوب چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ٹوئٹر صارف حسنین شاہ نے دو تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 6 درخت بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کے برابر ہے۔ظفر محمود نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ کا بولر یا جہاز لائن کراس کرے گا تو اس کا نتیجہ یقیناً سرپرائز ہوگا۔سدرہ نامی ٹوئٹر صارف نے عالمی میڈیا پر شہ سرخیاں بننے والی خبروں کے تراشے شیئر کیے اور لکھا کہ اسے سرجیکل سٹرائیک کہا جاتا ہے جسے ہر کوئی بیان کرتا ہے۔سید لیلا جعفری نامی ٹوئٹر صارف نے دو مختلف تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کیا کہ ہم جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔سجاد نامی ٹوئٹر صارف نے ایک فضا میں بلند تباہ شدہ طیارے کی تصویر شیئر کی اور اس پر لکھا کہ تم رات کے اندھیر میں چھپ کر وار کرتے ہو اور ہم دن کے اجالے میں دھاڑتے ہیں۔اسماعیل خان نامی ٹوئٹر صارف نے بھارتی تباہ شدہ طیارے کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ڈیئر انڈیا یہ ہے ثبوت اور سرجیکل اسٹرائیک، اپنا کچرا اٹھا لیں۔

Leave a Reply