126

سماجی رابطوں کا بڑا پلیٹ فارم ٹوئٹر بھی فیس بک کی راہ پر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جتن آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ٹوئٹر بھی فیس بک
مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے ڈائریکٹ میسج میں ایموجیز ری ایکشن کو شامل کرلیا۔ مزید پڑھیں

نیا فیچر دنیا بھر میں صارفین کیلئے پیش

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے آفیشل پیج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایپ کا یہ نیا فیچر دنیا بھر میں صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے یا تو آپ سکرین پر موجود دل اور پلس آئیکن کو ٹیپ کرسکتے ہیں جو موصول ہونیوالے ہر پیغام کے دائیں طرف ہوگا یا آپ ایموجی ری ایکشن کے آپشن تک رسائی حاصل کرنے کیلئے میسج پر ڈبل ٹیپ کرکے بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کسی صارف کے پاس ڈائریکٹ میسج میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن نہیں آرہا تو وہ ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

ہنسنے والا، اداس، دل، آگ اور انگھوٹے والے ایموجی شامل

ٹوئٹر میں شامل کیے جانیوالے اس فیچر میں 7 ایموجی ری ایکشن رکھے گئے ہیں جن میں ہنسنے والا ایموجی، اداس ایموجی، دل، آگ اور انگھوٹے والا ایموجی شامل ہیں۔ یہ نیا فیچر موبائل ایپ اور ٹوئٹر ویب دونوں ہی پر دستیاب ہے، تاہم نئے فیچر سے لطف اندوز ہونے کیلئے صارفین اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں۔ واضح رہے کہ فیس بک ایپ پر کمنٹس اور میسجز کیلئے ایموجی ری ایکشن کا فیچر پہلے ہی سے موجود ہے۔

ٹوئٹر بھی فیس بک

Leave a Reply