ٹلرسن احمق اور کاہل،سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی، ڈونلدڈ ٹرمپ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی جانب سے بے اصول کہے جانے پر امریکی صدر بھی چپ نہ رہے اور ٹلرسن کو احمق اور کاہل قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا ، انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظرانداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔ٹلرسن کی اس تنقید پر ٹرمپ نے بھی فوری ٹوئٹ داغ دیاور بولے کہ سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی ، وہ احمق اور کاہل انسان تھے ،واضح رہے کہ ٹرمپ اور ٹلرسن سے پسِ پردہ نوک جھوک اور اختلافات کے بعد ٹرمپ نے مارچ میں ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply