pakistan railway train

ٹرین سفر ہوا مزید سستا، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال کے درمیان چلے گی اب ریل کار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) ٹرین سفر مزید سستا

پاکستان ریلوے نے 21 ستمبر سے تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس کلاس کے

کرایوں میں 10 فیصد اور اے سی سٹینڈرڈ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا

فیصلہ کیا ہے۔ پیر سے تمام ٹرینوں کیساتھ ڈائنگ کاریں لگا رہے ہیں جو کرونا

خدشات کے باعث معطل کی گئیں تھیں۔ ان فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے

شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران

کیا۔

سرکلر ریلوے, چیف جسٹس کی وزیراعظم کو مہلت
——————————————————————–

انہوں نے مزید کہا پاکستان ریلوے مزید متحرک، فعال اور آمدنی میں اضافہ

کرنے کیلئے اپنی کارگو سروس کو بہتر کرنے جارہا ہے جس کے تحت سامان

اب صرف ریلوے اسٹیشن پر ہی بک نہیں ہوگا بلکہ اس کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ

ترسیل کے اصول کے تحت صارفین کو گھر تک ڈیلیوری کی سہولت دی جائے

گی اس کیساتھ ساتھ پاکستان ریلوے گندم اور چینی کی ترسیل کی بھرپور تیاری

رکھتا ہے۔ ریلو ے میں یہ کام 72 سالوں میں پہلی بار ہونے جارہا ہے۔ کراچی

کو ریلوے کا منی ہیڈ کوارٹرز بنایا جارہا ہے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہو رمیں

تعینات افسروں کو کراچی تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ آپریشنل سسٹم کا حصہ بن

سکیں۔

20 ستمبر تک ایم ایل ون کا ٹینڈر ہو جائے گا، وزیرریلوے شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدا حمد نے کہا ریلوے میں ایم ایل ون کا شدت سے

انتظار ہے 20 ستمبر تک ایم ایل ون کا ٹینڈر ہوجائے گا ایک سے دوروز تک ایم ایل

ون کی پبلسٹی بھی شروع ہوجائے گی کیونکہ ایم ایل ون وزیر اعظم عمران خان

کی حکومت کا گیم چینچرثابت ہوگا۔ اس سے حادثوں سے جان چھوٹ جائے گی،

روڈ سے رش کم ہو گا اور ساری ٹریفک ٹریک پر منتقل ہوجائے گی یہ کام ریلوے

میں 72 سال بعد ہورہا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہورہی ہیں کیونکہ

کراچی، کوٹری، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ پنشنرز اور

گریجویٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ

ٹھیکیداروں کو پیسے دینے کی بجائے اب ہم پنشن اور گریجویٹی کے واجبات ادا

کریں گے۔

ریلوے انتظامیہ کا عوام کی سہولت کیلئے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ پروگرام

ریلوے انتظامیہ نے عوا م کی سہولت کے پیشِ نظر پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے

تحت لاہور ۔ سیالکوٹ ۔ لاہور کے درمیان لاثانی ایکسپریس اور لاہور ۔ نارووال ۔

لاہور کے درمیان فیض احمد فیض پسنجر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاثانی

ایکسپریس لاہور سے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو کر شاہدرہ باغ،

کالاخطائی، نارنگ منڈی، نارووال سٹاپ کرتی ہوئی شام 7 بجکر 45 منٹ پر

سیالکوٹ پہنچے گی۔ اسی طرح لاثانی ایکسپریس صبح سیالکوٹ سے 6 بجے

روانہ ہو کر پسرور، نارووال، نارنگ منڈی، کالا خطائی سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9

بجکر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

فیض احمد فیض پسنجر ٹرین

جبکہ فیض احمد فیض پسنجرٹرین لاہور سے شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو

کر بادامی باغ، سری رام پورہ، رئیہ خاص سٹاپ کرتی ہوئی رات 8 بجکر 55

منٹ پر نارووال پہنچے گی اسی طرح فیض احمد فیض پسنجر ٹرین نارووال

سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 7

بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمد ہو گا۔

پاکستان ایکسپریس کو دینہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت

ریلوے انتظامیہ نے عوا م کی سہولت کے پیشِ نظر راولپنڈی، کراچی کے

درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کو دینہ ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ سٹاپ

کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لئے عارضی

بنیادوں پر حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فوراً عملدر آمد ہو گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ریلوے سب سے کرپٹ ادارہ ،چیف جسٹس

ٹرین سفر مزید سستا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply