یو این مشن ایوارڈ پاکستانی خاتون ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی کے نام 0

یو این مشن ایوارڈ پاکستانی خاتون ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی کے نام

Spread the love

نیویارک( بیورو چیف، ارشد چوہدری) ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی

Journalist Arshed Chodhary from USA

ارض پاک کی ہونہار بیٹی سلمیٰ عبدالغنی نے 46 ممالک کی افواج سے تعلق

رکھنے والی خواتین افسران میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پرمملکت خداداد

پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔سلمیٰ عبدالغنی امتحانات اور انٹرویوز کیلئے اقوام

متحدہ کے مشن پر جانے والی پہلی پاکستانی ٹریفک وارڈن بن گئیں۔ 46 ممالک

کے افسران اور اہلکاروں نے آٹھ ماہ کے اقوام متحدہ کے مشن پر سوڈان میں

تربیت حاصل کی۔ سلمیٰ غنی نے اس دوران سات ممالک کی فورسز سے آئے

افسران کو بھی سوڈان میں لیڈ کیا- سلمیٰ غنی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اور ایوارڈ کی حق دار ٹھہریں۔ خاتون ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی پاکستانی

پولیس کی جانب سے پنجاب سے اقوامِ متحدہ مشن کیلئے سوڈان جانیوالی نمائندہ

منتخب ہوئی تھیں۔

=ضرور پڑھیں، جنسی حملے کی کہانی ہیلری کی معاون ہما کی زبانی

اقوام متحدہ کے مشن کے دوران پاکستان کی ہونہار بیٹی نے جدید پولیسنگ،

سائبر سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق مختلف کورسز میں

حصہ لیا۔ اس موقع پر سلمیٰ عبدالغنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

انہوں نے اقوام متحدہ کے مشن کے دوران جو کچھ سیکھا ہے، اس سے پاکستان

میں محکمہ ٹریفک کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ سلمیٰ عبدالغنی نے مزید کہا میری

کامیابی اور عزم کے پیچھے میرے والدین کا بھر پور تعاون اور حوصلہ افزائی

کار فرما ہے، کیونکہ وہ پوری زندگی میرے ساتھ کھڑے رہے، اور اب وقت آ گیا

ہے کہ میں سب کو بتاؤں کہ ہمیں اپنے والدین پر فخر کرنا چاہیے۔ یاد رہے اقوامِ

متحدہ مشن کیلئے پاکستان بھر سے 361 افسران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن

میں سے 12 کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے، جو اب سوڈان جائیں گے-

ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply