ٹرمپ کے ساتھی پال مینا فورٹ کی رحم کی اپیل مسترد، ساڑھے تین سال قید کی سزا

Spread the love

واشنگٹن(بیورورپورٹ) صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخابات مہم کے سابق چیئرمین

پال مینا فورٹ کو مزید ساڑھے تین سال قید کی سز ا سنادی گئی ہے انہیں گزشتہ

ہفتے ورجینا میں ایک مجرمانہ مقدمے میں تقریباً چار سال قید کی سزاہوئی تھی

اور تازہ سزا اس کے علاوہ ہے، وفاقی جج ایمی جیکسن نے بدھ کے روز

مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 69سالہ مینا فورٹ کو بتایا ان کا اتنا فراڈ اور

جھوٹ سامنے آیا ہے اور اس میں اتنی رقم کا معاملہ ہے اسے نظر انداز کرنا

مشکل ہے ان پر غیرملکی لابنگ کے کام اور گواہی کو تبدیل کرنے کے سلسلے

میں سازش کرنے کے الزاما ت لگائے گئے تھے۔ مینا فورٹ نے جو وہیل چیئر پر

عدالت میں آئے تھے بتایا وہ اپنی بوڑھی بیوی کی دیکھ بھال کرنیوالے واحد فرد

ہیں، اپنا تحریری بیان پڑھتے ہوئے انہوں نے اپنی سرگرمیوں پر افسوس کا اظہار

کرتے ہوئے عدالت سے رحم کی اپیل کی اور بتایا انہیں پہلے بھی سزا ہوچکی

ہے اور وہ اپنا سب کچھ جرمانے کی صورت میں کھو چکے ہیں۔

Leave a Reply