ٹرمپ کے دورہ تاج محل کے موقع پر علاقے میں لنگور تعینات کردیئے گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل آگرہ میں کئی

دنوں سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، انسان تو انسان وہاں جانوروں

سے بھی حفاظت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کیونکہ تاج محل کے آس پاس اکثر

بندر سیاحوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بندروں کو وہاں

سے بھگانے کے لیے آگرہ میں لنگوروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ پولیس انتظامیہ

نے اس کے لیے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے مدد لی ہے۔تاہم کسی بھی

عہدیدار نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی کہ لنگوروں کو کہاں تعینات کیا

گیا ہے اور وہ کیسے کام کریں گے۔تاج محل کے آس پاس چوپایوں اور کتوں کی

بھی کثرت ہے۔ انھیں وہاں سے ہٹانا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن فی

الحال اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ایک افسر نے یہ کہتے ہوئے راحت کا سانس

لیا کہ نہ تو کوئی مویشی تاج کی طرف آیا اور نہ ہی کوئی کتا ادھر بھٹکا ہے۔صدر

ٹرمپ کے آگرے کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں

چھوڑی جا رہی ہے جہاں راستوں کو پھولوں کے گملوں سے سجایا گیا ہے وہیں

دریائے جمنا میں کئی دریائوں کا پانی موڑا گیا ہے تاکہ تاج سے دریا کا دلکش

منظر نظر آئے، پانی صاف نظر آئے اور بدبو نہ ہو۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply