ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش،عمران خان کرپشن کیخلاف جنگ جیت جائیں گے، امریکی صدر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کی مسئلہ

کشمیر پر ثالثی اور بھارت کے ساتھ پاکستان کی مصالحت کے لئے کردار ادا

کرنے کی پیشکش کوقبول کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں

امریکہ پاکستان اور بھارت کو قریب لا سکتا ہے ، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت

کے لئے تیار ہیں، امریکی صدر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ہے ،

دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی اور نائن الیون کے بعد پاکستان

اور امریکہ دہشتگردی کے خلاف پارٹنر رہے ہیں ، پاکستان کے لئے امریکہ

انتہائی اہمیت کا حامل ہے،افغان مسئلے کے حل کے لئے انتہائی اہم دور چل رہا

ہے ، افغانستان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہم افغان امن معاہدے کے بہت

یہ بھی پڑھیں:نینسی پلوسی نے امریکی صدر کو انسانی جانوں کے مسئلے کے حل میں غیر سنجیدہ قرار دے دیا

قریب پہنچ چکے ہیں، پاکستان امریکہ سے جو بھی وعدہ کرے گا وہ نبھائے گا۔

وہ پیر کو وائٹ ہائوس کے اوول ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ

ملاقات اور بعدازاں وہاں پر موجود میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس دوران

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں

بات ہوئی ہے ، دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی ہے ، نائن الیون

کے بعد پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کے خلاف پارٹنر رہے ہیں ، پاکستان کے

لئے امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، برصغیر میں امن کے لئے امریکی صدر

سے کردار کی درخواست کریں گے ، پاکستان نے افغان جنگ میں صف اول ملک

کا کردار ادا کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا کردار افغان طالبان

اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے ۔افغان مسئلے کے حل کے لئے

انتہائی اہم دور چل رہا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان مسئلہ کا فوجی حل ممکن

نہیں ہم افغان امن معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔افغانستان میں امن و

استحکام سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے کیونکہ پاکستان میں دہشتگردی

کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 ویں صدی کا فاشسٹ، میئر لندن صادق خان

امریکہ سے جو بھی وعدہ کرے گا وہ نبھائے گا ۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف

امور پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ پاکستان کے لئے امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل

ملک ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف ہم دونوں نے مشترکہ جنگ لڑی ہے ۔ دہشتگردی

سے پاکستانی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ

امریکہ طاقتور ملک ہے اس کا برصغیر میں امن کے لئے انتہائی اہم کردارہے ۔

صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ پاکستان اور بھارت کو قریب لا سکتا ہے ۔ ہم

بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply