Amrika President Donald Trump Talking with Media 116

دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ کا جھٹکا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ کا جھٹکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل ہی نریندر مودی کو زور دار جھٹکا دے دیا۔

مزید پڑھیں: مواخذہ سے بری ہونے پر صدر ٹرمپ مزید متکبر و بد لحاظ

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے دورہ
کیلی فورنیا پر جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ ان کے پاس بھارت کیلئے ایک بڑی ڈیل تھی تاہم اب فی الحال یہ معاہدہ نہیں ہوگا-

مودی مجھے پسند، تاہم ہمارے ساتھ انہوں نے اچھا سلوک نہیں کیا، امریکی صدر

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ معاہدہ امریکی الیکشن سے پہلے ہوگا یا نہیں۔ مودی مجھے پسند ہیں تاہم ٹرمپ نے کہا ہمارے ساتھ انہوں نے اچھا سلوک نہیں کیا۔

ٹرمپ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں یا ایک اور یوٹرن متوقع

مبصرین کا کہنا ہے امریکی صدر نے یہ بات کر تو دی مگر دیکھنا یہ ہے کہ وہ دورہ بھارت کے دوران اپنی اس بات پر قائم رہتے ہیں یا “یوٹرن” لے کر میڈیا سمیت دنیا بھر کو ایک مرتبہ پھر حیران کرتے ہیں، کیونکہ وہ “یو ٹرن” لینے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں- یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں کہ جہاں ان کے استقبال کیلئے مودی سرکاری ایسے ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے کہ پوری دنیا کے عوام انگشت بدندان ہیں-

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن میں بہت بڑا غدر

ٹرمپ کا جھٹکا

Leave a Reply