ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو امدادی چیک پر اپنا نام چھاپنے کا حکم

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ کا امریکی شہریوں

امریکی صدر ٹرمپ مشہوری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں اور اب

انہوں نے گھروں میں بیٹھے امریکیوں کو دیے جانے والے حکومتی امداد کے

چیک پر اپنا نام چھاپنے کا کہہ دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ امریکیوں کو

کورونا ریلیف کی مد میں دیے جانے والے چیک پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پرنٹ

کیا جائے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس حکم کے بعد امریکیوں

کو امدادی رقم کی فراہمی میں کئی دن اور لگنے کا امکان ہے

تاہم محکمہ خزانہ نے اس کی تردید کی ہے۔دوسری جانب ناقدین نے ٹرمپ

انتظامیہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی عوام کے

ٹیکس کا پیسہ ہے اور اسے سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔خیال

رہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس سے معاشی نقصان کے پیش

نظر لاکھوں شہریوں کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے تحت امریکا میں لاکھوں مستحق افراد کو 1200 امریکی ڈالر کا

چیک ملے گا۔یہ امداد امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 20 کھرب ڈالر

کے کورونا ریلیف پیکج کا حصہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق امریکا میں صرف

رواں ماہ ایک کروڑ 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر

8 کروڑ امریکیوں کو 1200 ڈالر کے چیک دیے جائیں گے۔

خیال رہے امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار سے

تجاوز کرچکی ہے جب کہ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ٹرمپ کا امریکی شہریوں

Leave a Reply