trump_updates

ٹرمپ نے ملانیا اورجمہوریہ چیک کی خاتون اول کو پیچھے چھوڑدیا

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصب صدارت سنبھالنے

کے بعد سے آئے روز اپنی حرکتوں کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

بنے رہتے ہیں مگر لگتا ہے کہ ٹرمپ کو اسکی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز امریکا کے دورے پر آئے جمہوریہ چیک

کے وزیر اعظم اور خاتون اول نے وائٹ ہاوس میں ٹرمپ اور انکی اہلیہ سے

ملاقات کی۔وائٹ ہاوس آمد پر امریکی صدر اور خاتون اول نے جمہوریہ چیک کے

وزیر اعظم اور خاتون اول کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں خواتین تصاویر

کھنچوانے کیلئے رک گئیں لیکن ٹرمپ جلدی میں جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم

کو لے کر آگے بڑھ گئے۔اس بے رخی پر ملانیا اور جمہوریہ چیک کی خاتون اول

ایک دوسرے کا منہ تکتی رہ گئیں اور بعد ازاں کندھے اچکاتی ہوئی اندر داخل

ہوگئیں۔

Leave a Reply