Amrika President Donald Trump Talking with Media

ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

Spread the love

ٹرمپ مواخذے سیاسی انتقام

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ

میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل

کر لیے اور مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا ۔ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے سینیٹ

سے ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے بری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں گواہوں کے بیانات لینے یا نہ

لینے پر بحث کے بعد اختتامی دلائل دیئے جائیں گے ، مقدمے کے فیصلے پر

رائے شماری بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ 100نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس

وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں، صدر کے مواخذے

یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان سے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی

ضرورت ہو گی۔ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن

جماعت کے 17 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن جماعت کے 17

ارکان کی حمایت درکار ہوگی، یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

ٹرمپ مواخذے سیاسی انتقام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply