176

صدر ٹرمپ کا مواخذہ، امریکی کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی میں کارروائی شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ مواخذہ

امریکی کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیرالڈنیڈلر نے انکشاف کیا

ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

پڑھیں: امریکی تاجرکا ٹرمپ کے مواخذے کیلئے اشتہاری مہم چلانے کا اعلان

ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر

کانگریس مین نے بتایا کہ اس سارے عمل میں کمیٹی کو ڈیموکریٹک سپیکر خاتون

نینسی پلوسی کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تمام شہادتیں جمع کر

کے ان کی تفتیش کر رہے ہیں اور اگر کافی ٹھوس شہادتوں کی تصدیق ہو گئی تو

رواں سال کے آخر تک صدر ٹرمپ کے مواخذے کی باقاعدہ تحریک ایوان میں

پیش کر دی جائے گی۔ کانگریس مین نیڈلر نے بتایا کہ سب سے اہم گواہ وائٹ

ہائوس کے ایک سابق مشیر ڈان میکگن ہیں جنہوں نے خصوصی تفتیش کار رابرٹ

میولر کی تحقیقات کے دوران تسلیم کیا تھا کہ کم از کم دس ایسے مواقع تھے جب

صدر ٹرمپ نے انصاف کی راہ میں مجرمانہ رکاوٹ ڈالی تھی۔ کانگریس کمیٹی نے

مسٹر میکگن کو شہادت کیلئے طلب کر رکھا ہے جن کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سرمایہ داروں کو نوازنے کی پالیسیاں، ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

قبل ازیں سپیکر پلوسی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ایوان میں لانے سے

احتراز کر رہی تھیں اور اسے قبل از وقت قرار دے رہی تھیں تاہم اب وہ کانگریس

کی جوڈیشری کمیٹی سے پورا تعاون کر رہی ہیں۔

یاد رہے جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا عہدہ صدارت سنبھالا ہے تب سے ان

کےخلاف صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے الیکشن میں جیتنے کا الزام

عائد ہے، صدر ٹرمپ اس الزام کی تردید جبکہ مخالفین اسے حقیقت قرار دیتے

چلے آ رہے ہیں-

ٹرمپ مواخذہ

Leave a Reply