Trump

ٹرمپ مشکل کا شکار، نیویارک سٹی گورنمنٹ کو مالیاتی ریکارڈ تک رسائی مل گئی

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ٹرمپ مشکل کا شکار

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں اور مالیاتی

حساب کی دستاویزات کو چھپانے کی درخوسات مسترد کر دی۔ اس طرح نیو یارک

سٹی گورنمنٹ کے پراسیکیوٹر کی طرف سے مالیاتی امور میں مجرمانہ تفتیش میں

ایک اہم رکاوٹ دور ہو گئی اور وہ تمام مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل کر

سکیں گے۔ ایک ماتحت وفاقی عدالت نے 7 اکتوبر کو ایک حکم جاری کیا تھا کہ

سابق ریپبلکن صدر کی پرانی اکاؤئنٹنگ فرم ” مزارز یو ایس اے “ ان کا تمام

مالیاتی ریکارڈ اس گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کرے جو مین ہٹن ڈسٹرکٹ

اٹارنی سائرس وینس نے مقرر کی تھی۔

==-== ڈیٹا میں ٹرمپ کی دولت، فیملی کی رئیل سٹیٹ کمپنی کا ریکارڈ شامل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل کرتے

ہوئے استدعا کی تھی کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے لیکن وفاقی

سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کی اس رولنگ کو برقرار

رکھا کہ سابق صدرٹرمپ کی اکاﺅنٹنگ فرم ان کا تمام ریکارڈ جیوری کے سامنے

پیش کردے۔ اسی سپریم کورٹ نے گزشتہ جولائی میں ٹرمپ کی ایک عمومی دلیل

کو بھی مسترد کردیا تھا کہ صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کی وجہ سے ان کے

خلاف مجرمانہ تفتیش نہیں ہوسکتی۔ یاد رہے تمام دیگر حالیہ امریکی صدور کے

برعکس ٹرمپ نے اپنی چارسالہ صدارت کی مدت کے دوران اپنا ٹیکس ادائیگیوں

کا ریکارڈ منظر عام پر لانے سے انکار کر رکھا تھا۔ اس ڈیٹا میں ٹرمپ کی دولت

اور ان کی فیملی کی رئیل سٹیٹ کمپنی ” ٹرمپ آرگنائزیشن “ کی سرگرمیوں کا

ریکارڈ ہے۔

= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
==-== ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ٹرمپ مشکل کا شکار

Leave a Reply