73

عمران ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر مسئلہ کشمیرپرپھر ثالثی کیلئے تیار

Spread the love

ڈیووس(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ مسئلہ کشمیر ثالثی

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے فورم کی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی- صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان، بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کو کیلئے تیار ہیں۔ مزید پڑھیں

عمران خان میرے دوست، پاکستان امریکہ آج انتہائی قریب ہیں، ٹرمپ

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں، ان کیساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ پاکستان،امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ماضی میں کبھی اتنے قریب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

افغانستان معاملہ پر پاکستان،امریکا ایک پیج پر ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کیساتھ دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان،امریکا ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے کے استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔

وزیراعظم عالمی اکنامک فورم کو ملکی کامیابیوں سے آگاہ کرینگے، دفترخارجہ

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعطم عمران خان دیگر عالمی رہنمائوں سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کارپوریٹ، کاروباری، ٹیکنالوجی اور فنانس سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاز شواب نے وزیراعظم عمران خان کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 21 تا 23 جنوری جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وژن اور معیشت، امن و استحکام، تجارت، بزنس اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر، پاکستان کے موقف سے آگاہ کرینگے

عمران خان ڈیووس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کو بھی اجاگر کریں گے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے بھئ خطاب کریں گے۔

ٹرمپ مسئلہ کشمیر ثالثی

Leave a Reply