ٹرمپ مخالف کتاب روکنے پر وائٹ ہائوس کیخلاف وفاقی عدالت میں اپیل دائر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹرمپ مخالف کتاب

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف لکھی جانیوالی ایک کتاب کو روکنے ،اسکی

تقسیم میں رکاوٹ ڈالنے کیخلاف واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں ایک درخواست

دائر کر دی گئی۔ امریکی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالی خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس

درخواست میں نیشنل سکیورٹی کونسل کی ایک سابق عہدیدار ایلن نائٹ کی طرف

سے ان کے وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ ہائوس کے جن حکام نے یہ غیر

قانونی کام کیا ہے ان کیخلاف ضروری تادیبی کارروائی کی جائے۔ اس کتاب کا

عنوان ’’وہ کمرہ جہاں واقعہ پیش آیا‘‘ ہے جس کے مصنف جان بولٹن صدر ٹرمپ

کے سکیورٹی ایڈوائزر ہے اور ان سے اختلاف کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔

اس کتا ب میں انہوں نے وائٹ ہائوس کے متعدد اندرونی راز بے نقاب کئے تھے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اور واضح کہا تھا کس طرح صدر ٹرمپ مسلسل ضوابط کی خلا ف ورزی کرتے

رہے ہیں۔ وائٹ ہائوس حکام نے جان بولٹن کی یادداشتوں پر مبنی بہت زیادہ

فروخت ہونیوالی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا

تھا کہ اس میں بہت سی کلاسیفائیڈ معلومات شامل ہیں، یاد رہے درخواست گزار

ایلن نائٹ نے وائٹ ہائوس میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران کتاب کی اشاعت سے

پہلے اس کے مسودے کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپر یل میں کلیئر کر

دیا تھا اور اپنی رپورٹ میں بتایا تھا مصنف نے کتاب میں کوئی کلاسیفائیڈ

اطلاعات شامل نہیں کی تھیں۔ انہوں نے اپنے جائزے میں کتاب کی 23جون کو

اشاعت پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا ۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد

وائٹ ہائوس میں سیاسی بنیادوں پر متعین چند حکام نے سیاسی مقاصد کیلئے کتاب

کی اشاعت کوروکنے کا عدالت میں دعویٰ کیا جو مسترد کر دیا گیا تھا۔

ٹرمپ مخالف کتاب

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply