145

ٹرمپ نے قابل موخذاہ کوئی کام نہیں کیا، صدارتی قانونی ٹیم کا سینیٹ میں موقف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) ٹرمپ قابل موخذاہ

صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے سینیٹ میں مواخذے کے مقدمے کے دوران موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جسے قابل مواخذہ قرار دیا جا سکے- مزید پڑھیں

وائٹ ہاﺅس کی قانونی ٹیم کا صدر پر عائد الزامات کیخلاف بھرپور دفاع

بدھ تا جمعہ تین دن کے دوران ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے استغاثہ کے سات منیجرز نے مواخذے کی دو منظور شدہ دفعات کی تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس سے نکالنے کے حق میں دلائل پیش کئے۔ تھے- ہفتے کے روز وائٹ ہاﺅس کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کیخلاف دفاع کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے قانون اور آئین کیخلاف کوئی کام نہیں کیا۔ وائٹ ہاﺅس ٹیم کے سربراہ قانونی مشیر پیٹ کیپولون کے علاوہ تین ارکان صدر کے ذاتی مشیر جے سیکولو، وائٹ ہاﺅس کے نائب مشیر مائیک پرپورا اور پیٹ فلبن شامل تھے۔

آج تعطیل، مزید دلائل کل اور پرسوں،

آج اتوار کی تعطیل کے بعد سرکاری ٹیم کل پیر اور پرسوں منگل کو اپنے دلائل مکمل کر لے گے۔ وائٹ ہاﺅس کی قانونی ٹیم کے سربراہ پیٹ کیپو لون نے سینیٹ کو بتایا اگر سینیٹ نے صدر کو عہدے سے فارغ کیا تو یہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہو گا کیونکہ یہ فیصلہ عوام کو اپنے ووٹوں کے ذریعے کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے صدر کا دفاع کرتے ہوئے کہا انہوں نے یوکرائن کے صدر سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ان پر کوئی ناجائز دباﺅ نہیں ڈالا۔ انہوں نے فون کے ٹرانسکر پٹ کے کچھ حصے پڑھ کر سناتے ہوئے اور کہا صدر ٹرمپ نے یہ ضرور کہا تھا یورپی یونین کے روس کیخلاف یوکرائن کا دفاع کرنے کے معاملے میں تمام بوجھ میں شرکت کرنی چا ہئے کیونکہ یہ صرف امریکہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ مسٹر کیپولون نے بتایا ڈیموکریٹ منیجرز نے یہ بات چھپا کر رکھی کہ اصل میں یوکرائن کے صدر نے صدر ٹرمپ کے اس موقف سے پورا اتفاق کیا تھا۔

یہ سیشن ٹیلی ویژن پر موت کی وادی ثابت ہو گا، صدر ٹرمپ

دفاعی ٹیم کے ہفتے کے روز دلائل پیش کرنے کا آغاز کرنے سے پہلے ایک ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے متوقع کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ سیشن ٹیلی ویژن پر موت کی وادی ثابت ہو گا۔ صدر کے ذاتی قانونی مشیر جے سیکولو نے سینیٹ کو بتایا صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر سے سابق نائب صدر جوبائیڈن اور انکے بیٹے ہنٹر کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا وہ درست تھا کیونکہ ان کی یوکرائن کی توانائی کی کمپنی میں کرپشن کی ایک پوری تاریخ ہے۔ صدر کے ذاتی مشیر جے سیکولو نے سینیٹ میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا ڈیموکریٹس کو یہ مطالبہ سینیٹ کی بجائے عوام سے کرنا چاہئے کہ صدر ٹرمپ کو عہدے سے فارغ کیا جائے کیونکہ آئین کے بانیوں کی یہی خواہش تھی۔

سپیکر نینسی پلوسی کو موخذاے کی اتھارٹی حاصل نہیں، پیٹرک فلبن

وائٹ ہاﺅس کے نائب مشیر پیٹرک فلبن نے موقف اختیار کیا کہ ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی کو یہ اتھارٹی حاصل نہیں تھی کہ وہ پورے ایوان نمائندگان کے ووٹوں کے بغیر مواخذے کی کارروائی شروع کرتیں ۔ ان کا کہنا تھا جن انٹیلی جنس افسروں نے صدر ٹرمپ کی یوکرائن میں اپنے ہم منصب سے فون پر گفتگو کو قومی مفاد کےخلاف قرار دیا تھا ان کو انسپکٹر جنرل نے سیاسی طور پر متعصب کہا تھا لیکن اس تبصرے کو چھپا لیا گیا۔
ٹرمپ قابل موخذاہ

Leave a Reply