Amrika President Donald Trump Talking with Media

مواخذہ معاملہ، ٹرمپ حاضر ہوں، کانگریس میں 4 دسمبر کو طلب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ حاضر ہوں

امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) نے مواخذے کی کارروائی کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 4 دسمبر کو طلب کر لیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہائوس جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیروڈ نیڈلر کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ یا تو کانگریس کے روبرو پیش ہوں یا پھر مواخذے کی کارروائی کے عمل سے متعلق شکایات بند کر دیں۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے تو پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ گواہوں سے سوالات بھی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ مواخذہ، کانگریس جوڈیشری کمیٹی کی کارروائی شروع

ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی صورت میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا عمل دوسرے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔ جیروڈ نیڈلر نے امریکی صدر کو مزید لکھا مجھے امید ہے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا آپشن استعمال کریں گے، چاہے وہ براہ راست پیش ہو یا قانونی مشیر کے ذریعے جیسا گزشتہ صدور کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ سماعت تاریخی اور آئینی بنیاد پر مواخذے کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔

امریکی صدر کانگریس میں پیشی سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے یکم دسمبر تک مہلت

امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں جیروڈ نیڈلر نے یہ بھی لکھا کہ ہم آپ کے ان مبینہ عمل پر بھی بحث کریں گے جس میں آپ نے کانگریس کو مواخذے کی کارروائی کے اختیار سے متعلق سوال اٹھایا ہے۔ جیروڈ نیڈلر نے امریکی صدر کو یکم دسمبر تک مہلت دی اورکہا بتایا جائے آپ مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے پیش ہونگے یا نہیں، اگر آپ پیش نہیں ہونگے تو پھر آپ کی جگہ کون پیش ہو گا۔

ٹرمپ حاضر ہوں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply