203

ٹرمپ تعریف نہیں کرتے مودی کو ”جگتیں” مارتے ہیں، بھارتی میڈیا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نریندر مودی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے

ملانے والے جنونی ہندوں کے ترجمان میڈیا کو بھی اچانک اپنے وزیراعظم کی

عالمی سطح پر ہونے والی بھرپور بے عزتی کا احسا س ہوگیا ہے جس کے بعد

ملک کے طول وعرض میں یہ بحث شدت اختیارر کر گئی ہے کہ امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے مودی کی تعریف کرتے ہیں؟ مذاق اڑاتے ہیں؟ اور یا پھر

طنز کے تیر برساتے ہیں؟بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ بحث اس وقت شروع ہوئی

جب امریکی صدر نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں نریندر مودی کی تعریف

کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اتنے مقبول ہیں جیسے امریکہ کے معروف

گلوکار اور اداکار ایلوس ایرون پریسلے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر

نے گزشتہ دو ماہ میں دوسرے مرتبہ ایسی مثال دی ہے جس کی وجہ سے ان کی

نیت پر شک ہونے لگا ہے کیونکہ اگر وہ ابراہم لنکن یا کینیڈی سے تشبیہہ دیتے تو

بھارت کو اچھا لگتا۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی وزارت خارجہ کو مشورہ دیا ہے

کہ وہ اس بات کا فوری طور پر نوٹس لے اورامریکی انتظامیہ تک یہ بات پہنچائی

جائے تاکہ کسی اور ملک کا سربراہ ایسی ہمت نہ کرے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق

کسی بھی ملک کے سربراہ کا موازنہ کسی اداکاریا گلوکار سے کرنا مناسب نہیں

ہے۔بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق 26 اگست 2019 کو بھی مشترکہ پریس

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے

جواب نہ دینے پر کہا تھا کہ حقیقت میں ان کی انگریزی بہت اچھی ہے لیکن وہ اس

وقت بات کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

Leave a Reply