zara meri bhi suno jtnonline1 101

ٹرمپ انتظامیہ نے ملکی دفاعی پالیسی ہلا کر رکھ دی ، امریکی میڈیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ دفاعی پالیسی

امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کی انتظامیہ نے چین اور روس کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے جوہری تجربہ

کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے ” مک کارتھی عہد کے خاتمہ” کی یاد دلا دی، امریکی سکالر
——————————————————————————-

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے 1992ء میں آخری جوہری تجربہ کیا تھا۔ واشنگٹن

پوسٹ نے اپنے دعویٰ کے حق میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار اور دو

سابق عہدیداروں کا حوالہ دیا۔ رپورٹ میں سینئر حکام کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ

ٹرمپ انتظامیہ نے گذشتہ دونوں ایک اجلاس میں جوہری تجربے سے متعلق گفتگو

کی۔ امریکی عہدیداروں نے دعوی کیا تھا کہ روس اور چین اپنے کم پیداوار والے

جوہری ٹیسٹ کررہے ہیں-

ماسکو اور بیجنگ کی جانب سے امریکی دعوؤں کی تردید

دوسری جانب ماسکو اور بیجنگ نے ان دعوؤں کی تردید کی تھی تاہم امریکہ نے اپنے دعوؤں کے حق میں ثبوت پیش نہیں کیے تھے۔ امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے تیزی سے جوہری تجربہ کرنے کی صلاحیت ایک کارآمد حربہ ہوسکتا ہے، کیونکہ امریکہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق روس اور چین کیساتھ سہ فریقی معاہدہ چاہتا ہے۔

ملاقات کسی سمجھوتہ کیساتھ ختم نہیں ہوئی، ذرائع

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملاقات کسی سمجھوتہ کیساتھ ختم نہیں ہوئی، اور ذرائع اس بات پر منقسم نظر آئے کہ آیا ابھی بھی بات چیت جاری ہے یا نہیں۔ آرمس کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیرل کم بال نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یہ غیر معمولی جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کیلئے شروعاتی بندوق ہوگی۔

شمالی کوریا جوہری تجربے میں تاخیر نہیں کرے گا، امریکی عہدیدار

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے رویے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کیساتھ جاری ’بات چیت‘ میں خلل پیدا ہوگا، جس کے بعد وہ جوہری تجربے پر تاخیر نہیں کریں گے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد مرتبہ امریکی دفاعی پالیسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

ٹرمپ انتظامیہ دفاعی پالیسی

Leave a Reply