khabar i Hai jtnonline 84

کرونا وائرس: کون مبتلا، خوف سے قرنطینہ منتقل، ٹیسٹ میں کلئیر قرار؟

Spread the love

واشنگٹن،لندن،میڈرڈ (جے ٹی این آن لائن رپورٹ) ٹرمپ الزبتھ بیگونیا گومیز

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ روز بلڈ ٹیسٹ کئے گئے، جو منفی نکلے اور انہیں کلئیر قرار دے دیا گیا ہے-

صدر کے ٹیسٹ امریکی عوام کے اطمینان کیلئے کرائے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی، انکا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ لوگوں کے بار بار سوال پوچھنے پر انہوں نے گزشتہ روز کرونا وائرس ٹیسٹ کروا لیا۔ امریکی صدر حال ہی میں برازیل کے آفیشل سے ملے تھے جس میں بعد ازاں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس عورتوں کی نسبت مردوں کا شکاری کیوں؟

ایک امریکی رکن پارلیمان نے ٹرمپ کیساتھ طیارے ائیرفورس ون میں سفر بھی کیا تھا۔ اس کے بعد وائٹ ہاوس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر سے ملنے والے تمام افراد کے درجہ حرارت چیک کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم صدر ٹرمپ کے حوالے سے وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ کے رزلٹ آ گئے ہیں جو منفی پائے گئے، اس کا مطلب صدر ٹرمپ میں کرونا کی علامت نہیں پائی گئی۔

کرونا وائرس کا خوف، ملکہ برطانیہ نے برمنگھم پیلس چھوڑ دیا

UK queen-elizabeth

کرونا کے خوف کے باعث ملکہ برطانیہ نے برمنگھم پیلس چھوڑ دیا ہے اور الزبتھ دوئم ونڈر سرکاسل قرنطینہ میں منتقل ہو گئی ہیں- دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ ملک کے عوام کو بھی ایسی ترغیب دینے کیلئے کیا ہے تاکہ وباء کی وجہ سے انسانی جانوں کا کم سے کم نقصان ہو سکے اور زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس موذی مرض کے چنگل سے نکالنے کی سبیل ہو سکے-

ہسپانوی خاتون اول کرونا میں مبتلاء ، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

Queen-Letizia-of-Espain

سپین کی خاتون اول میں وائرس کی تصدیق کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ سپین کے وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے-

ٹرمپ الزبتھ بیگونیا گومیز

Leave a Reply