Vladimir-Putin--Donald-Trump

ٹرمپ ، پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، ایٹمی معاہدہ کو توسیع، چین کو شامل کرنے پر اتفاق

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن بیوروچیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم

منصب پیوٹن میں گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، ٹیلیفون پر ایک گھنٹے سے

زائد گفتگو میں دونوں عالمی رہنمائوں نے اٹیمی معاہدے کو توسیع اور اس میں

چین کو شامل کرنے پر اتفاق کیا، وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری سارہ سنیڈرس نے

اخباری نمائندوں کو بتایا دونوں رہنمائوں نے دیگر اہم موضوعات پر بھی تبادلہ

خیال کیا جن میں وینرویلا، یوکرین اور شمالی کوریا سے متعلق امور شامل تھے۔

ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی ٹیلیفون کال کے دوران روسی صدرکو

رابرٹ میولر رپورٹ کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جو 2016ء کے صدارتی انتخابات

میں روسی مداخلت اور ٹرمپ ٹیم کیساتھ سازساز کی تفتیش کرکے مرتب کی گئی

ہے، امریکہ اور روس کے درمیان سٹرٹیجک جوہری ہتھیاروں کے بارے میں

معاہدہ، جسے START کہا جاتا ہے 2021ء کوختم ہورہا ہے، انہوں نے اس

معاہدے کوتوسیع دینے یا نیا معاہدہ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا اور وہ اس

امر پر بھی متفق تھے کہ نئے معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جائے۔ اس موقع

پر صدرٹرمپ نے روسی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا پر دبائو ڈال کر

خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی پالیسی میں مدد دیں۔

Leave a Reply