ٹرمپ، عمران ہم خیال، امریکہ کیلئے تعلقات بہتر بنانے کا اچھا موقع، لنڈسے گراہم

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر )

امریکی سینیٹر لنڈسے نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کر دار

کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے پاک فوج قبائلی علاقوں میں بہترین کام کر رہی

ہے،ملک میں امن آیا ہے ،افغان بارڈر پر باڑ لگانا پاکستان کا اچھا اقدام ہے،

کانگریس میں اپنے ساتھیوں کو بہتری سے آگاہ کروں گا،دہشت گردی مشترکہ

خطرہ ہے، مل کر نمٹنا ہوگا،پاکستان ہمیں قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر لے

گا تو تعلقات میں زیادہ بہتری آئے گی، پاکستان ایٹمی ملک ہے ،مستحکم پاکستان

امریکہ کے مفادات میں ہے،پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے خیالات

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن، نئی دہلی اسلام آباد کےخلاف افغان

سرزمین استعمال نہیں کر رہا، امریکہ

ملتے ہیں، ٹرمپ کو کہونگا جلد عمران خان سے ملاقات کریں، افغان مفاہمتی

عمل کامیاب ہونا چاہیے، پاک امریکہ تعلقات سٹریٹیجک ہونے چاہئیں، پاکستان اور

امریکہ کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ پاکستان کےلئے گیم چینجر ہوگا، وقت

آگیا ہے طالبان میز پر آئیں اور ہتھیار پھینک دیں ،کوششیں جاری ہیں، افغانستان

میں مصالحت کا سلسلہ کامیاب ہوگا،بغیر امن و استحکام کے افغانستان سے انخلا

نہیں ہونا چا ہیے ،افغانستان میں سات ہزار امریکی فوجیوں کی موجودگی کی بات

درست نہیں ،طالبان کا طاقت کے ذریعے افغانستان کا کنٹرول کسی کے مفاد میں

نہیں،عمران خان کی موجودگی میں امریکہ کو پا کستا ن سے تعلقات بہتر بنانے کا

اچھا موقع ہے۔ امریکی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا اسلام

آباد میں بہت زیادہ مرتبہ آیا ہوں،وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی

ہیں، امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری ہوئی ہے،جنرل باجوہ کےساتھ

جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، دہشت گردی کی سرکوبی کےلئے بہت کام کیا

گیاہے، سرحد پر باڑ لگائی جارہی ہے۔ پاکستا ن کے عوام اور سکیورٹی فورسز

نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

Leave a Reply