ٹائیگر3 بڑا فیصلہ

ٹائیگر3 کے لئے فلم انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

Spread the love

ٹائیگر3 بڑا فیصلہ

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بالی ووڈ کے بڑے ناموں اور ایکشن سے بھرپور فلم ‘ٹائیگر3’ کیلئے

پروڈیوسر کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف

کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ‘ ٹائیگر3’ کے لئے بھارتی شہر ممبئی میں ترکی کی طرز کا

علاقہ بنایا جائے گا۔ یہ سیٹ اپریل کے پہلے ہفتے تک تیار ہوجائے گا۔رپورٹس کے مطابق فلم کے

پروڈیوسر ادتیا چوپڑا نے پروڈکشن ڈیزائن ٹیم کو اس حوالے سے احکامات دے دیئے ہیں۔ سلمان اور

کترینہ کے کچھ اہم ایکشن سینز اب یہیں شوٹ ہوں گے۔فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما کے حوالے سے

اطلاعات ہیں کہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے متعدد ایکشن سینز میں جنگی ٹینک اور دستی

بموں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع کی گئی

ہے۔ ابتدا میں شیڈول کے مطابق شوٹنگ استنبول میں شروع کی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے

شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔تاہم کورونا کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

ٹائیگر3 بڑا فیصلہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply