Maik Pompeo 111

ُّٓافغان طالبان امن معاہدے سے قبل قابل ثبوت سیز فائرکریں، امریکہ

Spread the love

تاشکین(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان سے امن

معاہدے سے قبل قابل ثبوت سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے

کے مطابق ازبکستان میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیونے کہا کہ

طالبان سے امن معاہدے کے قریب ہیںتاہم اتنے قریب ہونے کے باوجود یہ معاہدہ

اس لئے نہیں ہورہا کہ طالبان اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا

کہ ابھی مزید کرم کرنا باقی ہے تاکہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو معاہدے سے قبل قابل ثبوت سیز فائر کرنا ہوگی ۔ انہوں

نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کا خاتمہ ہی امن معاہدے اور امریکی قوم کے انخلاء

کی طرف رہنمائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدے کیلئے مثبت پیش

رفت اور معاہدہ طے پانے کے حوالے سے پر امید ہیں ۔

Leave a Reply