وی ٹی4 ٹینک

پاک آرمی کے بیڑے میں جدید ”وی ٹی“4 جنگی ٹینک کی شمولیت

Spread the love

وی ٹی4 ٹینک

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاک آرمی نے جدید ‘وی ٹی فور’ ٹینکس کی پہلی کھیپ بیڑے میں شامل کر لی ۔پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمرڈ

ڈویژن کا دورہ کیا اور وی ٹی فور ٹینکس کی پہلی کھیپ کا معائنہ کیا۔میجر جنرل راشد محمود نے ٹینکس کی پہلی کھیپ کے

معائنے کے حوالے سے کور کمانڈر کو بریفنگ دی ۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ٹینکس کی نقل و حرکت اور قابلیت

کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور ان کے بیڑے میں آسانی سے شمو لیت کےلئے کی جانےوالی کوششوں کی تعریف کی۔چین کے

سرکاری آرمرڈ وہیکل مینوفیکچرر ‘نورِنکو’ کے تیار کردہ ‘وی ٹی 4’ ٹینکس کے ڈیلوی کا آغاز گزشتہ سال اپریل میں ہوا

تھا۔تھائی لینڈ اور نائیجیریا کے بعد چین سے یہ ٹینکس خریدنے والا پاکستان تیسرا ملک ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں آرمرڈ کور

میں شمولیت کے بعد پاک آرمی نے جہلم کے قریب تِلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں ٹینک کا عملی مظاہرہ کیا تھا۔چیف آف آرمی سٹاف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس مظاہرے کا معائنہ کیا تھا۔اس وقت بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بیڑے میں شمولیت کے بعد

ٹینک کو اسٹرائیک فارمیشن کے زیر استعمال لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا تھا ‘وی ٹی 4 دنیا کسی بھی جدید ٹینک کا مقابلہ کر

سکتا ہے جو مربوط تحفظ، جدید ترین جنگی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔

وی ٹی4 ٹینک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply