پاکستان کا کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویک کی ملک میں تیاری کا فیصلہ

انسداد کورونا وبا، ورلڈ بینک نے ویکسی نیشن کیلئے پاکستان کو امداد کی منظوری دیدی

Spread the love

ویکسی نیشن پاکستان امداد

نیویارک، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ورلڈ بینک نے کہا ہے پاکستان میں کووڈ۔19کی تیسری

لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے اور کورونا سے جنگ کے سلسلے میں

جاری رقم میں سے 15کروڑ 30 ڈالر پاکستان میں ویکسی نیشن مہم کی معاونت کیلئے مختص کردیے

ہیں۔ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنڈ یمک رسپانس افیکٹیونیس ان پاکستان(پی آر

ای پی)منصوبے کی اپریل 2020ء میں منظوری دی تھی اور اب اس فنڈ میں سے 15کروڑ 30 لاکھ

ڈالر کی رقم ازسرنو مختص کی گئی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز وفاقی حکومت

کی درخواست پر دوبارہ جاری کیے جا رہے ہیں جس سے ورلڈ بینک کے معیار پر پورا اترنے والی

محفوظ اورموثر کووڈ -19 ویکسین کی خریداری جبکہ منصوبے سے نظام صحت کی استعداد کو

مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جس سے ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔ورلڈ

بینک کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا پاکستان میں کووڈ۔19کی تیسری لہر

مارچ 2021میں نمودار ہوئی اور لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے۔عالمی بینک اس

صحت عامہ کے بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں ویکسی نیشن اور وبائی امراض کے معاشرتی

اور معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنے کیلئے

پرعزم ہے۔پاکستان میں ویکسین کیلئے اس مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک نے افغانستان، بنگلہ

دیش، نیپال اور سری لنکا میں ویکسی نیشن کی خریداری اور رول آٹ کی کوششوں کی مدد کیلئے

مجموعی طور پر 78کروڑ 85 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔مالی اعانت کے علاوہ عالمی بینک جنوبی

ایشیائی ممالک کیلئے منصفانہ اور مساوی ویکسین کی حکمت عملیوں کے سلسلے میں تکنیکی مدد

اور علم سے متعلق ورکشاپس مہیا کر رہا ہے۔

ویکسی نیشن پاکستان امداد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply