کورونا ویکسین مہم آغاز

وفاق میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن میں سست روی

Spread the love

ویکسی نیشن سست روی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزارت صحت نے وفاق میں ہیلتھ ورکرز کی

ویکسی نیشن پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی

ویکسی نیشن کی شرح غیر تسلی بخش قرار دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزارت

صحت نے وفاق میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن پراظہارعدم اطمینان کرتے

ہوئے اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسپتال اور لیبز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے مراسلے میں کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی

ویکسی نیشن کی شرح غیر تسلی بخش ہے، اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی

نیشن سست روی کا شکار ہے، نصف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن نہیں

ہوسکی۔مراسلے میں کہا گیا کہ احکامات کے باوجود اسلام آباد میں ویکسی نیشن

شرح میں بہتری نہیں آئی، پہلے فیزمیں وفاق کے8 ہزارفرنٹ لائن ورکرز کی

رجسٹریشن ہوئی، جس میں سے صرف 3200فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی

نیشن ہوسکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن

کاؤنٹر7دن فعال رہتے ہیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن وقت کی

ضرورت ہے، سرکاری، نجی ہسپتال، لیب عملے کی ترجیحاً ویکسی نیشن کرائیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مارچ میں کوروناویکسی نیشن کیدوسرے فیز کاآغازہوگا،

اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔

ویکسی نیشن سست روی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply